خریداری کی ٹوکری

بند کریں

No products in the cart.

فلٹر

بند کریں

ایران میں صنف نازک کا احتجاج

ایرانی بادشاہ کی بیگم کو شاہ بانو کہا جاتا تھا‘ اگر بادشاہ کی وفات کے وقت ولی عہد نابالغ ہوتا تو شاہ بانو کو اس کی بلوغت تک حکمرانی کا حق حاصل تھا۔ مغلیہ دور میں ملکہ نور جہاں اور ممتاز محل دونوں ایرانی نژاد تھیں اور امورِ مملکت میں ان کا کردار واضح تھا۔ پاکستان میں بیگم ناہید اسکندر مرزا اور بیگم نصرت بھٹو‘ دونوں کے والدین ایرانی تھے۔ایرانی معاشرے میں ایک دلچسپ اصطلاح استعمال ہوتی ہے جس کا ذکر یہاں ضروری ہے اور وہ ہے ”زن سالاری‘‘۔ اس کا مطلب ہے خواتین کی قیادت۔ ایران میں یہ روایت موجود رہی ہے کہ بادشاہ کے حرم میں موجود خواتین اہم امورِ سلطنت کو نہ صرف زیرِ بحث لاتی تھیں بلکہ بادشاہ کو گورننس کے بارے میں مشورے بھی دیتی تھیں۔ آج کے ایران میں شرح تعلیم 87فیصد ہے اور بیشتر آبادی شہروں میں رہتی ہے۔

زن‘ زندگی اور آزادی کا نعرہ آج پورے ایران میں گونج رہا ہے۔ ایرانی خواتین زندگی اور آزادی کا حق مانگ رہی ہیں۔ کیا مادام گوگوش اور فروغ فرخزاد کے وطن میں انہیں حقوق سے محروم کیا جا سکتا ہے؟ وہ تو صدیوں سے صنفی برابری کی عادی ہیں۔ زن سالاری ان کے نزدیک قطعاً معیوب نہیں۔ خواتین کے مظاہروں نے حکومت کو پریشان ضرور کیا ہے لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ خواتین کی منظم مزاحمت سے موجودہ نظام گر جائے گا۔ موجودہ حکومت انقلاب کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی۔ مگر ایرانی عورت نے نظام کو جھٹکا ضرور لگایا ہے۔

مہسا امینی کی موت: ایران میں جاری احتجاج میں بچے بھی متاثر

ایران میں اخلاقی پولیس کی حراست میں نوجوان خاتون مہسا امینی کی موت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران پھنسے ہوئے درجنوں بچے ہلاک اور سینکڑوں کو حراست میں لیا گیا جن میں سے کچھ کو ’نفسیاتی مراکز‘ میں رکھا گیا ہے۔ ایران تقریباً ایک ماہ سے جاری مظاہروں سے نمٹ رہا ہے جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد خصوصاً خواتین مہسا امینی کی موت کے بعد ملک میں لباس کے حوالے سے رائج سخت قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک میں ایرانی ماہر ہولی ڈیگریس نے جمعے کو اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’ایرانی نوجوان جمود سے مایوس اور ناراض ہیں اور اس کا آن لائن اظہار کرنے اور حکومت کی سرخ لکیر عبور کرنے سے نہیں ڈر رہے۔‘

ایران میں خواتین کی بغاوت اپنے طریقے سے جینے کے حق کو پامال کیے

ایران میں اگر گشتی دستے زبردستی حجاب پہنا رہے ہیں ہیں توہندوستان میں سرکاری گشتی دستے زبردستی حجاب اتار رہے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ ایران میں اسلامی حکومت مسلمانوں کو اپنے حساب سے پابندکرنا چاہتی ہے اور ہندوستان میں ایک ہندو حکومت مسلمانوں کو اپنے قاعدوں میں قید کرنا چاہتی ہے۔

امریکہ ایران کی بہادر خواتین کے ساتھ کھڑا ہے: بائیڈن

بائیڈن ایران میں بائیس سالہ مہسا امینی کی گزشتہ ماہ ہلاکت کے بعد جاری احتجاج کی سب سے بڑی لہر پر کیلیفورنیا کے ایک کالج میں ” آزاد ایران” کے نشانات تھامے مظاہرین سے خطاب کر رہے تھے۔

لاگ ان کریں

پاسورڈ بھول گے؟

اکاؤنٹ نہیں ہے؟ رجسٹر کریں۔

پاسورڈ بھول گے؟

اپنے اکاؤنٹ کا ڈیٹا درج کریں اور ہم آپ کو اپنا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کے لیے ایک لنک بھیجیں گے۔

آپ کا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب دینے کا لنک غلط یا میعاد ختم معلوم ہوتا ہے۔

لاگ ان کریں

رازداری کی پالیسی

مجموعہ میں شامل کریں۔

کوئی مجموعہ نہیں

یہاں آپ کو وہ تمام مجموعے ملیں گے جو آپ نے پہلے بنائے ہیں۔

Ask ChatGPT
Set ChatGPT API key
Find your Secret API key in your ChatGPT User settings and paste it here to connect ChatGPT with your Tutor LMS website.
Have questions?