https://urdu.alarabiya.net/international/2022/10/15/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%B1%D8%B3%D8%B2-%DA%A9%D8%A7%D9%85%D8%B8%D8%A7%DB%81%D8%B1%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B4%D8%B1%DB%8C%DA%A9-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D9%86-%D9%BE%D8%B1%D8%A8%DB%81%DB%8C%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%AA%D8%B4%D8%AF%D8%AF%D8%8C%D8%B3%D9%88%D8%B4%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%88%DB%8C%D8%A7-%D9%BE%D8%B1-%DB%81%D9%86%DA%AF%D8%A7%D9%85%DB%81ایران میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار احتجاجی مظاہروں میں شریک خواتین کو کھلے عام نازیبا انداز میں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ایسے واقعات کی تصدیق شدہ ویڈیوزمنظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پرایک ہنگامہ بپاہے اور لوگ ایسے واقعات میں ملوث سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاررروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بی بی سی نے ایسے واقعات کی تصدیق شدہ دو ویڈیوز رپورٹ کی ہیں۔ ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حفاظتی لباس پہنے ہوئے افسروں کا ایک گروپ مظاہرین سے پُرتشدد انداز میں بدتمیزی اور نازیبا سلوک کررہا ہے۔
ایک واقعہ میں مظاہرے میں شریک ایک خاتون جب افسروں کے ایک گروپ کی طرف بڑھتی ہے، تو اس کو ایک افسر نامناسب طریقے سے چھو رہا ہے، جبکہ دوسری خاتون کو بالوں سے پکڑ کرپرتشدد طریقے سے پیچھے کی طرف کھینچا جاتا ہے۔اس خاتون کو چیختے چلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جب سکیورٹی اہلکاروں نے اسے کھینچنے کی کوشش کی تو اسکی ساتھی خواتین اس کی مدد کو آئیں اور اس کو پیچھے لے گئیں۔
یہ پوسٹ ہمارے اچھے اور آسان جمع کرانے کے فارم کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ اپنی پوسٹ بنائیں!